ایلویٹ کیمپ سیس کا آئی پی او سبسکرپشن کے لیے کھلا، 25 ستمبر تک بولی لگائی جا سکے گی
نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س): ۔ تعلیمی اداروں کے لیے انفراسٹرکچرل مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایلویٹ کیمپ سیس لمیٹڈ کا 2,100 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے کھول دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 25 ستمبر تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو بن
ایلویٹ کیمپ سیس کا آئی پی او سبسکرپشن کے لیے کھلا، 25 ستمبر تک بولی لگائی جا سکے گی


نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س): ۔

تعلیمی اداروں کے لیے انفراسٹرکچرل مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ایلویٹ کیمپ سیس لمیٹڈ کا 2,100 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے کھول دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 25 ستمبر تک بولی لگائی جا سکتی ہے۔ ایشو بند ہونے کے بعد 28 ستمبر کوشیئر کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 29 ستمبر کو الاٹ کیے گئے شیئرز ڈی میٹ اکاو¿نٹس میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز 30 ستمبر کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔ آئی پی او کھلنے کے بعد دوپہر 1:30 بجے تک یہ 11 فیصد سبسکرائب ہو چکا تھا۔

آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے فی شیئرز 343 روپے سے 362 روپے کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 41 شیئرز کا ہے۔ ریٹیل سرمایہ کار کم از کم ایک لاٹ، یعنی 41 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,842 روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ اسی طرح ریٹیل سرمایہ کار 1,92,946 روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 13 لاٹ، یعنی 533 حصص کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔

اس آئی پی او کے تحت ایک روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 5,80,11,049 نئے شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں۔

آئی پی او میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے 75 فیصد حصہ محفوظ رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے 10 فیصد اور نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے 15 فیصد حصہ مختص ہے۔ اس ایشو کے لیے جے ایم فنانشیل لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ مینیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کے فن ٹیکنالوجیز لمیٹڈ رجسٹرار ہے۔

ایلویٹ کیمپ سیس کی مالی حالت کی بات کریں تو کیپیٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق کمپنی کی مالی صحت میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 39.69 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 49.74 کروڑ روپے ہو گیا۔ وہیں گزشتہ مالی سال 2025-26 میں کمپنی کو 173.76 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande