نیویارک میں نیپال کے وزیر خارجہ کھنال نے ایس جے شنکر سے ملاقات کی
کاٹھمنڈو، 23 ستمبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر خارجہ ششر کھنال نے اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکہ کے نیویارک میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ نیپال کے وزیر خارجہ کھنال نے ملاقات کے دوران نیپال میں حال ہی میں آ
Nepal-India-FM-UNGA-Sideline


کاٹھمنڈو، 23 ستمبر (ہ س)۔ نیپال کے وزیر خارجہ ششر کھنال نے اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر امریکہ کے نیویارک میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔

نیپال کے وزیر خارجہ کھنال نے ملاقات کے دوران نیپال میں حال ہی میں آنے والے تباہ کن بھوٹے کوشی سیلاب کے بعد حکومت ہند اور ہندوستانی عوام کی جانب سے ظاہر کی گئی یکجہتی اور فوری طور پر فراہم کی گئی اہم امداد کے لیے اظہار تشکر کیا۔

نیپال کی وزارت خارجہ کے مطابق، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے نیپال-ہندوستان تعلقات کے مختلف پہلووں اور باہمی مفاد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں کے درمیان نیپال اور ہندوستان کے درمیان طویل عرصے سے قائم قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande