اپ ڈیٹ...... اسٹاک مارکیٹ میں کمزور انٹری کے بعد ہیرو موٹرز کے حصص میں آئی تیزی،خریداری کی حمایت سے لگا اپرسرکٹ
نئی دہلی، 23 ستمبر(ہ س)۔ ہیرو گروپ کے ہیرو موٹرز لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزور آغاز کے ساتھ اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ تاہم، یہ اسٹاک بعد میں خریداری کی مدد سے جلد ہی شاندار بحالی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ کمپنی کے حصص آئی
شیئر


نئی دہلی، 23 ستمبر(ہ س)۔ ہیرو گروپ کے ہیرو موٹرز لمیٹڈ کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزور آغاز کے ساتھ اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ تاہم، یہ اسٹاک بعد میں خریداری کی مدد سے جلد ہی شاندار بحالی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 84 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج اس کی لسٹنگ بی ایس ای پر2.26فیصدڈسکاو¿نٹ کے ساتھ 82.10 روپے اور این ایس ای پر2.38فیصد ڈسکاو¿نٹ کے ساتھ 2.38 روپے پر ہوئی۔

کمزور لسٹنگ کے بعد فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے اسٹاک 80.50روپے کی سطح پر گر گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے اس اسٹاک کی نقل و حرکت میں تیزی آئی۔ مسلسل خریداری کی مدد سے، اسٹاک 98.51روپے کی اوپری سرکٹ کی سطح پر چھلانگ لگا کر اسی سطح پر بند ہوا۔ اس طرح، تجارت کے پہلے دن، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے فی حصص14.51روپے یعنی 17.27فیصد کے حساب سےمنافع حاصل کیا۔

کمپنی کا 1,000 کروڑ روپے کا آئی پی او 16 اور 18 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے اوسط ردعمل ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 7.01 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ان میں اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصہ کو 7.32 گنا(ایکس اینکر) سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 10.47 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 8.62 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔

اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے کل 11,90,47,618 حصص جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں 600 کروڑ روپے کے7,14,28,571 نئے حصص اور پیشکش برائے فروخت ونڈو کے ذریعے 400 کروڑ روپے کے 4,76,19,047 حصص کی فروخت شامل ہے۔

کمپنی آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت سے اکٹھا ہونے والی رقم کو سامان خریدنے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے، پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

ہیرو موٹرز لمیٹڈ کی مالی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو جمع کرائے گئے دعوے کے مطابق، اس کی مالی صحت مضبوط ہے۔ مالی سال2023-2024 میں کمپنی کا خالص منافع 17.04 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2024-2025میں بڑھ کر 32.80 کروڑ روپے ہو گیا اور2025-2026میں بڑھ کر 41.17 کروڑ روپے ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande