تیاگی سبھا کے زیر اہتمام امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں پروگرام منعقد
دیوبند، 20/ستمبر (ہ س)۔تیاگی سبھا کے زیراہتمام اتوار کے روز ذہین ،محنتی ،ہوشیار اور ہائی اسکول وانٹر میڈیٹ میں شاندار مظاہرہ کرنے نیز امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام میں 70/ طلبہ وطا
تیاگی سبھا کے زیر اہتمام امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں پروگرام منعقد


دیوبند، 20/ستمبر (ہ س)۔تیاگی سبھا کے زیراہتمام اتوار کے روز ذہین ،محنتی ،ہوشیار اور ہائی اسکول وانٹر میڈیٹ میں شاندار مظاہرہ کرنے نیز امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام میں 70/ طلبہ وطالبات کو تعلیمی میدان میں قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے پر اعزازات سے نوازا گیا ۔اعزازی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین تعلیم اور مقررین نے تیاگی سماج میں اتحاد اور تعلیم کی اہمیت سمجھنے کی اپیل کی ۔پروگرام کے آغاز میں طلبہ وطالبات نے بہترین ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔پروگرام کے مہمان خصوصی اور میرٹھ گریجویشن الیکشن کے امیدوار آشیش وششٹھ نے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی اترپردیش میں تیاگی سماج کو سماجی اور سیاسی اعتبار سے متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے لئے گائو ں گائوں بیداری پروگرام چلایا جائے تاکہ تیاگی سماج متحد ہوکر اپنے اندر مضبوطی پیداکرکے طاقتور اتحاد کا مظاہرہ کیا جاسکے ۔بلاک پرمکھ وجے تیاگی اور تروینی شوگر فیکٹری میں گنا ڈپارٹمنٹ کے جنرل منیجر وپن تیاگی نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب وثقافت میں تعلیم کو سب سے اعلیٰ مقام حاصل ہے اور یہ حقیقت ہے کہ تعلیم کے بغیر زندگی میں ترقی ممکن نہیں ہے انہوں نے طلبہ وطالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنی منزل طے کرکے محنت اورلگن کے ساتھ تعلیم کے حصول میں لگے رہیں ۔پروگرام کی صدارت کرنے والے جناردن تیاگی ایڈوکیٹ نے کہا کہ تیاگی سبھا کی 1983سے تعلیم میں اچھی کارکردگی کرنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرتی آرہی ہے ۔اس اعزازی پروگرام میں شریک بدایوں کے ضلع جج سدھیر تیاگی اورتیاگی سبھا کے صدر منوج تیاگی نے بھی خطاب کیا ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ماسٹر امریش تیاگی نے انجام دیئے ۔اس دوران میونسپل رکن وپن تیاگی ،سابق صدر دیپک تیاگی ،مکیش تیاگی ، انل تیاگی ،راکیش تیاگی ،سچن تیاگی ،وکرانت تیاگی اور ونے تیاگی وغیرہ موجود رہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande