پی جی ڈاکٹرس کیلئے روبوٹک سرجری کی تربیت کو لازمی قرار دینے کا منصوبہ
حیدرآباد ،20 ستمبر(ہ س)۔ محکمہ صحت حکومت تلنگانہ ریاست میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرس کے لئے 3 تا6 ماہ کے ’روبوٹک سرجری ‘ کی تربیت کے لزوم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں روبوٹک سرجری کے آغازکی تیاریاں ک
پی جی ڈاکٹرس کیلئے روبوٹک سرجری کے لزوم کا منصوبہ


حیدرآباد ،20 ستمبر(ہ س)۔ محکمہ صحت حکومت تلنگانہ ریاست میں پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرس کے لئے 3 تا6 ماہ کے ’روبوٹک سرجری ‘ کی تربیت کے لزوم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں روبوٹک سرجری کے آغازکی تیاریاں کی جانے لگی ہیں۔ ریاستی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے تلنگانہ میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ طب کو 3 تا 6 ماہ کی روبوٹک سرجری میں خصوصی تربیت کی فراہمی کے سلسلہ میں نیشنل میڈیکل کمیشن سے اجازت طلب کرنے کی تیاریاں تیزکردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے شہرحیدرآباد کے علاوہ ریاست کے اضلاع میں ’’روبوٹک سرجری‘‘ کے فروغ کے لئے 15 روبوٹک سرجری کے آلات کی خریدی کاعمل بھی شروع کردیا ہے اورجلد ہی اس کی منظوری کے ساتھ ریاست کے بیشترسرکاری دواخانوں میں روبوٹک سرجری کویقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق ریاست میں ’روبوٹک سرجری‘ کی مہارت رکھنے والے ڈاکٹرس کی تعداد میں اضافہ کے مقصد سے کئے جانے والے اقدامات کے تحت یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ طبی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹرس جو پوسٹ گریجویشن کررہے ہیں انہیں 3 تا6 ماہ کی لازمی تعلیم کویقینی بنایا جائے تاکہ ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوسکے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے تیار کئے گئے منصوبہ میں متحدہ اضلاع میں موجود سرکاری دواخانوں کے علاوہ بعض دیگر مخصوص دواخانوں جیسے نیلوفرہاسپٹل اوردیگرمقامات پرروبوٹک سرجری سسٹم روشناس کروایا جائے گا۔ ابتداء میں ریاست کے تمام اضلاع کے ضلعی دواخانوں میں روبوٹک سرجری سسٹم روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ دیگر دواخانوں کو ریفرل دواخانہ کے طورپرمربوط کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande