
ملکہ ترنم نورجہاں برصغیر کی عظیم گلوکارہ اور اداکارہ تھیں۔ ان کی پُرسوز آواز نے موسیقی کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے۔ انہوں نے فلمی گیتوں کے ساتھ غزلوں میں بھی اپنی منفرد شناخت قائم کی۔ نورجہاں نے بر صغیر ہند و پاک کے سنیما میں یادگار خدمات انجام دیں اور آج بھی ان کی آواز دلوں میں زندہ ہے۔21 ستمبر 1926 کوغیر منقسم ہندوستان میں پیدا ہونے والی نور جہاں کا اصل نام اللہ وسائی تھا ۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئرکاآغاز 1935میں بطورچائلڈ اسٹارفلم 'پنڈ دی کڑیاں' سے کیا۔ 1941ء میں بمبئی میں بننے والی فلم خاندان نے ان کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کے دروازے کھولے۔ انہوں نے دلیپ کمار کے ساتھ جگنو فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انمول گھڑی بھارت میں1946 میں ریلیزہونے
والی انکی شہرہ آفاق فلم تھی۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان چلی گئیں لیکن ہندوستان سے تعلق برقرار رکھا۔ 80 کی دہائی میں بھارت آمد کے موقع پر انکے لئے ممبئی میں شاندار جشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نورجہاں 23 دسمبر 2000 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ان کی یاد ہمیشہ ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گی۔
اہم واقعات
1677 - نیدرلینڈز کے جان اور نکولس وان ڈر ہیڈن کو آگ بجھانے والے آلے کے لیے پیٹنٹ ملا۔
1784 - امریکہ کا پہلا روزنامہ ’پنسلوانیا پیکٹ اینڈ جنرل ایڈورٹائزر‘ شائع ہوا۔
1792 - فرانسیسی قومی کنونشن نے بادشاہت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا۔
1928 - ’مائی ویکلی ریڈر‘ میگزین کا آغاز ہوا۔
1942 - بوئنگ بی-29 سپرفورٹریس نے اپنی پہلی پرواز کی۔
1949 - چین میں کمیونسٹ رہنماؤں نے ’پیپلز ریپبلک آف چائنا‘ پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔
1966 - مہیِر سین نے باسفورس آبنائے کو تیر کر عبور کیا۔
1984 - برونائی اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔
1998 - امریکی صدر بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات سے متعلق ویڈیو ٹیپ جاری ہوئی۔
2000 - بھارت اور برطانیہ کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے ’لبرل ڈیموکریٹک فرینڈز آف انڈیا سوسائٹی‘ قائم کی گئی۔
2007 - تنزانیہ کے سائنس دانوں نے نایاب نسل کی ایک مچھلی دریافت کرنے کا دعویٰ کیا۔
2008 - ریلائنس کے کرشنا گوداوری بیسن میں تیل کی پیداوار شروع ہوئی۔
2020 - دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر آکسیجن سلنڈر کے بغیر 10 بار چڑھنے والے نیپال کے معروف کوہ پیما آنگ ریٹا شیرپا کا انتقال ہوا۔
پیدائش
1866 - ہربرٹ جارج ویلز - برطانیہ کے معروف مصنف اور مؤرخ۔
1895 - انّپورنانند - ہندی میں شائستہ مزاح لکھنے والے ممتاز ادیبوں میں شمار ہوتے ہیں۔
1895 - ازرا - ہندی سنیما کی معروف اداکارہ۔
1926 - نورجہاں - معروف اداکارہ اور گلوکارہ، جنہوں نے بھارتی اور پاکستانی سنیما میں کام کیا۔
1939 - سوامی اگنی ویش - بھارت کے سماجی کارکن، مصلح، سیاست دان اور آریہ سماجی تھے۔
1977 - کرینہ کپور - بالی ووڈ اداکارہ۔
1991 - دیپیکا پلیکل - بھارتی خاتون اسکواش کھلاڑی۔
انتقال
1743 - سوائی جے سنگھ - عامر کے بہادر اور انتہائی سفارتی مزاج کے بادشاہ تھے۔
1985 - امرناتھ ودیالانکر - بھارتی تحریک آزادی کے مجاہد، صحافی، سماجی کارکن اور رکن پارلیمنٹ تھے۔
2021 - رامانوج پرساد سنگھ - آکاشوانی کے معروف نیوز براڈکاسٹر تھے۔
2022 - راجو شری واستو - بھارت کے معروف مزاحیہ فن کار اور اداکار تھے۔
اہم مواقع
امن کا عالمی دن۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد