عوامی کنووں اور ہینڈ پمپوں کے قریب سوکھتا کی تعمیر سے پانی کے تحفظ کو فروغ دیا جا رہا ہے: شرون کمار
عوامی کنووں اور ہینڈ پمپوں کے قریب سوکھتا کی تعمیر سے پانی کے تحفظ کو فروغ دیا جا رہا ہے: شرون کمار پٹنہ، 2 ستمبر(ہ س)۔ پانی کے تحفظ کے لیے مقامی سطح پر کی جانے والی چھوٹی چھوٹی کوششوں کا اثر وسیع ہوتا ہے۔ عوامی ہینڈ پمپوں اور کنوؤں کے قریب سوکھت
عوامی کنووں اور ہینڈ پمپوں کے قریب سوکھتا کی تعمیر سے پانی کے تحفظ کو فروغ دیا جا رہا ہے: شرون کمار


عوامی کنووں اور ہینڈ پمپوں کے قریب سوکھتا کی تعمیر سے پانی کے تحفظ کو فروغ دیا جا رہا ہے: شرون کمار

پٹنہ، 2 ستمبر(ہ س)۔ پانی کے تحفظ کے لیے مقامی سطح پر کی جانے والی چھوٹی چھوٹی کوششوں کا اثر وسیع ہوتا ہے۔ عوامی ہینڈ پمپوں اور کنوؤں کے قریب سوکھتا تعمیر سے پانی کو منظم طریقے سے زمین میں داخل کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ پانی کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ باتیں محکمہ دیہی ترقیات و اطلاعات و رابطہ عام کے وزیر شرون کمار نے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت بہار میں پانی کے تحفظ اور زمینی پانی دوبارہ کارآمد بنانے کو فروغ دینے کے لیے جل -جیون -ہریالی مہم کے تحت عوامی ہینڈ پمپوں اور کنوؤں کے کنارے قریب سوکھتا کی تعمیرکا کام بڑے پیمانے پر کیا جارہا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی کی قیادت میں چلنے والی اس مہم کے توسط سے بارش کے پانی اور مستعمل پانی کو زمین میں دوبارہ داخل کرنے اور پانی کے ذرائع کے تحفظ کی سمت میں یہ بے حد اہم کام کیا جارہا ہے۔

2.30لاکھ سے زیادہ ہنڈ پائپ کے قریب جل جیون ہریالی مہم کے تحت عوامی ہینڈ پمپس کے قریب سوکھتا کی تعمیر کے لیے کل 2,34,089 کام شروع کیے گئے تھے، جن میں سے 2,30,724 کام مکمل ہوچکے ہیں اور فی الحال 3,365 کام جاری ہیں۔ اسی طرح عوامی کنوؤں کے قریب سوکھتا کی تعمیر کے لیے 31,492 کام شروع کیے گئے جن میں سے 31,323 کام مکمل ہو چکے ہیں اور 169 کام جاری ہیں۔

سوکھتا کی تعمیر کا مقصد پانی کو زمین میں داخل کرنے کا نظام تیار کرنا ہے جبکہ اسے بہنے سے روکنا ہے۔ اس سے مقامی سطح پر پانی کے تحفظ اور زمینی پانی کو ری چارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جل -جیون- ہریالی مہم کے وسیع مقاصد میں زیر زمین پانی کی سطح کو متوازن رکھنا، پانی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانا اور آبی وسائل کا بہتر انتظام شامل ہے۔ مہم کے تحت سوکھتا کی تعمیر کے ساتھ ساتھ عوامی پانی کے ذرائع کی تزئین و آرائش، تالابوں ،پوکھر،آہر پائین کی بحالی، چیک ڈیموں اور پانی کے ذخیرہ کرنے کے دیگر ڈھانچے کی تعمیر اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی جیسے کام بھی کئے جا رہے ہیں۔ پانی کے تحفظ میں عوامی بیداری اور کمیونٹی کی شرکت کے ذریعے سوختہ کی تعمیر جیسے کاموں کو مزید موثر بنانا مہم کا ایک اہم ہدف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande