
حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ میں سے تین افراد اب بھی ایس آر این اسپتال میں زیر علاج
کوشامبی، 02 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے کوشامبی ضلع کے پیپری تھانے کے علاقے کے تحت 31 اگست کو محمد پور منوری میں ایک غیر قانونی فیکٹری میں ہونے والے بڑے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والی اروشی (16) بدھ کی صبح سوروپ رانی نہرو ہسپتال (ایس آر این) میں علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ اس دوران حادثے کے بعد سے لاپتہ سنیل کی موت کی تصدیق منگل کو ہوئی۔
ایس آر این ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں داخل مریضوں میں اروشی کی حالت شروع سے ہی تشویشناک تھی۔ انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ کریٹیکل کیئر ٹیم مسلسل انتہائی علاج اور زندگی بچانے والی تھراپی فراہم کر رہی تھی۔ ڈاکٹروں کی تمام ممکنہ کوششوں کے باوجود، اروشی بدھ کی صبح 4 بج کر 5 منٹ پر دم توڑ گئی۔
پانچ زخمیوں میں سے دوکی موت
فیکٹری میں دھماکے کے بعد کل پانچ زخمیوں کو ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ ان میں سے دو علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ ایک مریض کی حالت پہلے ہی انتہائی تشویشناک ہے، جبکہ باقی تین مریضوں کی حالت مستحکم بتائی جارہیہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ذریعے ان کی مسلسل نگرانی اور علاج کیا جا رہا ہے۔
لاپتہ سنیل کی بھی موت کی تصدیق
حادثے کے بعد سے سنیل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع تھی۔ منگل کو ان کی موت کی بھی تصدیق ہوگئی۔ اس کے بعد، بدھ کے اوائل میں اروشی کی موت ہو گئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی۔ حادثے کے بعد سے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے راحت، بچاو¿ اور تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں۔
ہندستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی