
سرینگر، 02 ستمبر ( ہ س)۔ بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مٹن علاقے میں بمزو مزار کے قریب کھنبل-پہلگام روڈ پر ایک پتھر پہاڑی سے نیچے گرنے اور گاڑی سے ٹکرانے کے بعد ایک سیاح کی موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک انووا گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK01AT-8081 تھا، جو چھ سیاحوں کو پہلگام سے اننت ناگ کی طرف لے کر جا رہا تھا، کہ ایک پتھر اچانک پہاڑی سے نیچے گر کر گاڑی سے ٹکرا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے میں سیاح شدید زخمی ہوا، جب کہ ڈرائیور سمیت دیگر سیاح محفوظ رہے۔ زخمی سیاح کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت بعد میں آر ہمانسو پرساد راؤ ولد آر پالا کرشنا راؤ ساکن گنجام، اڈیشہ کے طور پر کی گئی۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir