لولاب کے جنگل میں 24 سالہ نوجوان لٹکا ہوا پایا گیا
سرینگر 02 ستمبر (ہ س)۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب کے درپورہ کے جنگلاتی علاقے میں ایک 24 سالہ نوجوان کی لاش لٹکتی ہوئی ملی۔پولیس کےایک اہلکار نے بتایا کہ نوجوان، جو جنگل کے آس پاس رہتا تھا، لولاب کے درپورہ علاقے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ اہلکا
لولاب کے جنگل میں 24 سالہ نوجوان لٹکا ہوا پایا گیا


سرینگر 02 ستمبر (ہ س)۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب کے درپورہ کے جنگلاتی علاقے میں ایک 24 سالہ نوجوان کی لاش لٹکتی ہوئی ملی۔پولیس کےایک اہلکار نے بتایا کہ نوجوان، جو جنگل کے آس پاس رہتا تھا، لولاب کے درپورہ علاقے میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا اور اس نے مبینہ طور پر جنگل کے علاقے میں خود کو پھانسی دی تھی۔ بعد میں نوجوان کی شناخت شوکت احمد پیر (24) ولد نظام دین پیر ساکن استن بوتھ، درپورہ لولاب کے طور پر ہوئی۔ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande