
جموں, 02 ستمبر (ہ س): ضلع راجوری کے پیری علاقے کے تارکاسی گاؤں میں بدھ کے روز بھالو نے ایک خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق 45 سالہ خاتون نذیرہ بیگم سکنہ تارکاسی گاؤں پر اس وقت بھالو نے حملہ کیا جب وہ گاؤں میں موجود تھیں۔ حملے میں وہ زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری منتقل کیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بھالو کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے جنگلی جانوروں کو آبادی سے دور رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر