ہمبل ڈوڈہ سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
جموں، 19 ستمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے بھڑگران، ہمبل علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کھلینی-سدھ مہادیو قومی شاہراہ پر ایک بولیرو گاڑی کے ساتھ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 9:30 بجے اس و
Accident


جموں، 19 ستمبر (ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ کے بھڑگران، ہمبل علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ کھلینی-سدھ مہادیو قومی شاہراہ پر ایک بولیرو گاڑی کے ساتھ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 9:30 بجے اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں ریدھی سدھی کمپنی سے وابستہ مزدور کام کے لیے جا رہے تھے۔جی ایم سی ڈوڈہ کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ گلزار احمد ولد فیروز خان سکنہ کلہوتہ مرمت کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کی شناخت اشونی سنگھ ولد پرکیش چند سکنہ سالونی چمبہ ، پون کمار ولد گردھاری لال سکنہ ہمبل ، پنکو کمار ولد سومی راج سکنہ ہمبل ، کلیان سنگھ ولد چھتر سنگھ سکنہ بلندر پور (اور بلبیر سنگھ ولد ماتم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande