فرضی شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹ ڈالنے پہنچی این ایس یو آئی کارکن پکڑی گئی، بی جے پی نے راہل گاندھی کو نشانے پر لیا
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) انتخابات کے دوران لا سینٹر پر فرضی شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹ ڈالنے پہنچی نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) سے وابستہ ایک طالبہ کو پکڑ لیا گیا۔ بی جے پی کے قومی میڈیا کے
سدھارتھ یادو بی جے پی کے میڈیا شریک انچارج


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔

دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) انتخابات کے دوران لا سینٹر پر فرضی شناختی کارڈ کے ذریعے ووٹ ڈالنے پہنچی نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) سے وابستہ ایک طالبہ کو پکڑ لیا گیا۔

بی جے پی کے قومی میڈیا کے شریک کنوینر سدھارتھ یادو نے اس معاملے کو لے کر کانگریس رہنما راہل گاندھی پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی متواتر ’ووٹ چوری‘ کا مسئلہ اٹھاتے ہیں، جبکہ ان کے اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی سے وابستہ کارکن فرضی شناختی کارڈ کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچی اور رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

سدھارتھ یادو نے کہا کہ راہل گاندھی کو طلبہ اور نوجوانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ کو برقرار رکھنا تمام سیاسی جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ ڈوسو انتخابات کے لیے جمعہ کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے۔ آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande