ابتدائی کاروبار میں اتار- چڑھاو کے درمیان شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اچھال
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار -چڑھاو کے درمیان مضبوطی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے روبار کا آغاز بھی تیزی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد فروخت کا دباو بننے سے سینسیکس اور نفٹی دونوں اشاریوں
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار -چڑھاو کے درمیان مضبوطی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے روبار کا آغاز بھی تیزی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد فروخت کا دباو بننے سے سینسیکس اور نفٹی دونوں اشاریوں میں گراوٹ آئی، تاہم کچھ ہی دیر بعد خریداروں کی زبردست خریداری سے دونوں اشاریوں میں دوبارہ تیزی آ گئی۔ بازار میں جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10:30 بجے تک سینسیکس اور نفٹی 0.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 260.65 پوائنٹس یعنی 0.35 فیصد کی تیزی کے ساتھ 74,575.24 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کا دباو¿ بڑھنے کے باعث پہلے 20 منٹ میں ہی یہ انڈیکس گر کر 74,375.07 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کی، جس سے انڈیکس کی رفتار میں بہتری آنے لگی۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح ساڑے دس بجے سینسیکس 144.10 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 74,458.69 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے بھی آج 64.10 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کے اچھال کے ساتھ 23,334.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار شروع کیا۔ بازار کھلتے ہی فروخت شروع ہونے کے باعث کچھ ہی دیر میں نفٹی گر کر 23,286.60 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کرکے بازار کو سہارا دیا، جس سے انڈیکس کی صورت حال میں بھی بہتری نظر آنے لگی۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10:30 بجے نفٹی 43.45 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 23,314.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اب تک کے کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ کے 2,948 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,156 حصص منافع کے ساتھ سبز نشان میں، جبکہ 792 حصص خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 16 حصص خریداری کے سہارے سبز نشان میں رہے، جبکہ 14 حصص فروخت کے دباؤ میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 29 حصص سبز، جبکہ 21 حصص سرخ نشان میں نظر آ رہے تھے۔

صبح 10:30 بجے تک اسٹاک مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں میں ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، ایٹرنل، الٹرا ٹیک سیمنٹ، جے ایس ڈبلیو اسٹیل اور انٹرگلوب ایوی ایشن کے حصص 2.38 فیصد سے 1.54 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب ٹی ایم پی وی، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا، انفوسس اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی کے حصص 2.80 فیصد سے 0.99 فیصد تک کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آئے۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز جمعرات کو سینسیکس 21.86 پوائنٹس یعنی 0.03 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 74,314.59 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب نفٹی نے 53 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد کے اچھال کے ساتھ 23,270.60 پوائنٹس پر جمعرات کے کاروبار کا اختتام کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande