اوپر والے کا انصاف، ترنمول مردہ اور بے وجود ہو چکی ہے: ممتا کا انتخابی نشان منجمد کیے جانے پر شمک بھٹاچاریہ کا طنز
کولکاتا، 18 ستمبر (ہ س)۔ آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کا انتخابی نشان ’جوڑا پھول‘ منجمد کیے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت طنز کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ری
اوپر والے کا انصاف، ترنمول مردہ اور بے وجود ہو چکی ہے: ممتا کا انتخابی نشان منجمد کیے جانے پر شمک بھٹاچاریہ کا طنز


کولکاتا، 18 ستمبر (ہ س)۔

آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کا انتخابی نشان ’جوڑا پھول‘ منجمد کیے جانے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت طنز کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن شمک بھٹاچاریہ نے اسے ’اوپر والے کا انصاف‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ترنمول نام کی کوئی پارٹی باقی نہیں رہی ہے، یہ پوری طرح مردہ اور بے وجود ہو چکی ہے۔

جمعہ کے روز کولکاتا ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شمک بھٹاچاریہ نے ممتا بنرجی اور ان کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ماضی کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اوپر والے کا انصاف ہے۔ ایک وقت تھا جب شمالی 24 پرگنہ اور بیرک پور کے علاقوں میں ترنمول نے یہ فرمان جاری کیا تھا کہ اگر سندور یا آلتا کے پیکٹوں پر کنول کے پھول کی تصویر ہوگی تو انہیں فروخت نہیں کیا جا سکے گا۔

آج اس کے ساتھ بھی وہی ہوا ہے۔انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ ترنمول کا انتخابی نشان رہے یا نہ رہے، اب اس سے عام عوام کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande