کوکرناگ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی
کوکرناگ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمیسرینگر، 18 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ کوکرناگ کے لوہور گڈول کے چاروارڈ علاقے میں ریچھ نے ایک شخص پر حملہ کیا۔ زخمی کی شناخت فیاض احمد
کوکرناگ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی


کوکرناگ میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمیسرینگر، 18 ستمبر (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ کوکرناگ کے لوہور گڈول کے چاروارڈ علاقے میں ریچھ نے ایک شخص پر حملہ کیا۔ زخمی کی شناخت فیاض احمد خان ولد عبدالرحمان خان ساکن لہور گڈول کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کوکرناگ میں طبی علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران لوہور گڈول سے ریچھ سے متعلق یہ دوسرا واقعہ ہے جس سے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande