بھارت اور نیپال کے درمیان تجارت اور ٹرانزٹ تعاون مضبوط بنانے پر زور
کاٹھمنڈو، 18 ستمبر (ہ س)۔ بھارت اور نیپال کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ اور غیر مجاز تجارت پر قابو پانے سے متعلق بین الحکومتی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نیپال ک
نیپال


کاٹھمنڈو، 18 ستمبر (ہ س)۔ بھارت اور نیپال کے درمیان تجارت، ٹرانزٹ اور غیر مجاز تجارت پر قابو پانے سے متعلق بین الحکومتی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیپال کے محکمہ تجارت کے مطابق، 16 اور 17 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران مارکیٹ تک رسائی، تجارتی سہولت کاری، کسٹمز تعاون، مصنوعات کے معیار، حفظانِ صحت اور نباتاتی صحت (ایس پی ایس) سے متعلق اقدامات، ادویہ سازی اور آیوش مصنوعات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ سرحدی بنیادی ڈھانچے، رابطہ کاری اور ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ادارہ جاتی سطح پر مسلسل مذاکرات جاری رکھتے ہوئے دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ رابطہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

محکمہ تجارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اجلاس کا مقصد بھارت اور نیپال کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط کرنا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande