ڈوڈہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا
ڈوڈہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا جموں، 18 ستمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ میں مویشیوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 37 مو
ڈوڈہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا


ڈوڈہ پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا

جموں، 18 ستمبر (ہ س)۔ ڈوڈہ میں مویشیوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 37 مویشیوں کو بازیاب کرایا، 10 ملزمان کو گرفتار کیا اور ایک گاڑی ضبط کی۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تھانہ عسر، تھانہ دیسہ اور تھانہ ڈوڈہ میں 5 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ مقدمات دفعہ 223 بی این ایس اور جانوروں پر ظلم کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت درج کیے گئے۔

کارروائی کے دوران تھانہ عسر پولیس نے دو الگ الگ مقدمات میں 14 مویشی، تھانہ دیسہ نے 9 جبکہ تھانہ ڈوڈہ پولیس نے دو مقدمات میں 14 مویشی بازیاب کیے۔ تھانہ ڈوڈہ کے ایک مقدمے میں مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے مبینہ طور پر استعمال ہونے والا لوڈ کیریئر بھی ضبط کیا گیا۔پولیس کے مطابق تمام مقدمات میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈوڈہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مویشی اسمگلنگ یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق معلومات قریبی پولیس تھانے یا پولیس پوسٹ کو فراہم کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande