اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کی موت پر وزیراعلیٰ مان کا اظہارِ افسوس، اہل خانہ کو 2 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان
امرتسر، 18 ستمبر (ہ س)۔ امرتسر میں ڈیوٹی کے دوران جان گنوانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ہرجیت سنگھ کی موت پر پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان قربان کرنے والے اے ا
اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کی موت پر وزیراعلیٰ مان کا اظہارِ افسوس، اہل خانہ کو 2 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان


امرتسر، 18 ستمبر (ہ س)۔ امرتسر میں ڈیوٹی کے دوران جان گنوانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ہرجیت سنگھ کی موت پر پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان قربان کرنے والے اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کی بہادری کو سلام ہے۔ ان کی بے مثال ہمت اور فرض کے تئیں لگن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اعزاز کے طور پر پنجاب حکومت کی جانب سے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی بینک کی جانب سے بھی اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی اضافی بیمہ رقم دی جائے گی۔ اس طرح شہید اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کے خاندان کو مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے کی مالی امداد حاصل ہوگی۔بھگونت مان نے کہا کہ حکومت اپنے شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی ہرجیت سنگھ کی عظیم قربانی سبھی کو اپنی ذمہ داری پوری بہادری، ایمانداری اور لگن کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande