ادھمپور کے مجالتہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک
جموں, 17 ستمبر (ہ س): جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے مجالتہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے
Encounter


جموں, 17 ستمبر (ہ س): جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے مجالتہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور فوج کی پیرا (اسپیشل فورسز) کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔

یہ انکاؤنٹر بدھ کی شام مجالتہ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے کے بعد شروع ہوا۔ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔حکام کے مطابق علاقے میں اضافی نفری بھی روانہ کی گئی ہے اور کومبنگ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande