
نئی دہلی، 17 ستمبر(ہ س)۔ ہندوستانی مردوں اور خواتین کی جوڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کو 2026 کے ایشیائی کھیلوں اور عالمی جوڈو چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے جاپان میں بین الاقوامی سطح پر تربیت حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام، جو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی ایک پہل ہے، 2 اکتوبر تک جاپان کی سکوبا یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔ ٹیم میں 11 جوڈوکھلاری شامل ہیں۔ان میںایک مرد اور 10 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ تین کوچ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
11 کھلاڑیوں میں سے تین ایشین گیمز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں ہیں۔ ان میں خواتین کے 48 کلوگرام کے زمرے میں اسمیتا ڈے، 57 کلوگرام کے زمرے میں یامنی موریہ اور 70 کلوگرام کے زمرے میں تکیلمبم انونگنبی شامل ہیں۔ اسمیتا 30 ستمبر کو مقابلہ کرے گی، جبکہ یامنی اور انونگنبی یکم اکتوبر کو ناگویا کے آئیچی انٹرنیشنل ایرینا میں میدان میں اتریں گی۔
جاپان میں یہ بیرون ملک تربیتی کیمپ بین الاقوامی کیلنڈر کے ایک بہت اہم مرحلے پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ آئیچی ناگویا ایشین گیمز کے فورا بعد 4 سے 11 اکتوبر تک باکو میں منعقد ہونے والی ہیں۔ باکو ایونٹ میں ہندوستان کے کل 10 جوڈوکھلاڑی ہیں،ان میں ایک مرد اور نو خواتین حصہ لیں گے۔
سکوبا یونیورسٹی میں تربیت حاصل کرنے والے ہندوستانی دستے میں مردوں کے 60 کلوگرام کے زمرے میں ہرش سنگھ شامل ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں میں کامن ویلتھ گیمز 2026 میں 48 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتنے والی اسمیتا ڈے، 52 کلوگرام کے زمرے میں شردھا کے چوپڑا اور ایل ننگشیتھائی چانو، 57 کلوگرام کے زمرے میں یامنی موریہ، 63 کلوگرام کے زمرے میں لنتھوی چنمبم، اننتی شرما اور ہمانشی ٹوکاس، 70 کلوگرام کے زمرے میں تاکھیلمبم انونگنبی اور کے ایچ تائبنگنبی اور 78 کلوگرام کے زمرے میں اشروپ نارنگ شامل ہیں۔ ٹیم کا کوچنگ عملہ جیون کمار شرما، بریندر سنگھ اور راجویندر کور پر مشتمل ہے۔
اس غیر ملکی تربیتی پروگرام کو نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کی امداد کی اسکیم کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ غیر ملکی تربیت اور دیگر انتظامات کو مربوط کرنا جوڈو فیڈریشن آف انڈیا کی ذمہ داری ہے۔ جاپان میں کیمپ ایشین گیمز کی تیاری کرنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی وسیع حمایت کا حصہ ہے۔ میزبان ملک میں تربیت ہندوستانی جوڈوکھلاڑیوں کو مقابلے سے پہلے جاپان کے حالات کے مطابق ڈھالنے کے ساتھ ساتھ اعلی سطح کی تیاری کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی