جموں کے ہیرا نگر سیکٹر میں پاکستانی کبوتر ملنے سے سیکورٹی ایجنسیوں میں تشویش
جموں, 17 ستمبر (ہ س): جموں کے ہیرانگر سیکٹر کے سرحدی گاؤں کٹال گجران میں بدھ کی شام ایک کبوتر ملنے سے سیکورٹی ایجنسیوں میں تشویش پیدا ہوگئی، جس کی ٹانگ پر پاکستانی موبائل نمبر درج انگوٹھی لگی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایک مقامی شخص نے شام تقریباً 7
Pigeon


جموں, 17 ستمبر (ہ س): جموں کے ہیرانگر سیکٹر کے سرحدی گاؤں کٹال گجران میں بدھ کی شام ایک کبوتر ملنے سے سیکورٹی ایجنسیوں میں تشویش پیدا ہوگئی، جس کی ٹانگ پر پاکستانی موبائل نمبر درج انگوٹھی لگی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق ایک مقامی شخص نے شام تقریباً 7 بج کر 15 منٹ پر اپنے گھر کے قریب کبوتر کو دیکھا۔ کبوتر کی ٹانگ پر موجود انگوٹھی کا معائنہ کرنے پر اس پر پاکستانی موبائل نمبر درج پایا گیا، جس کے بعد کبوتر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبر کو سانبہ ضلع کے رام گڑھ سیکٹر میں بھی دو مشتبہ کبوتر ملے تھے، جن کی ٹانگوں پر نمبروں والی انگوٹھیاں لگی ہوئی تھیں۔سیکورٹی ایجنسیاں دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہیں اور کبوتروں کی اصل اور ان کی ٹانگوں پر انگوٹھیاں لگانے کے مقصد کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande