کشتواڑ میں پولیس کی خصوصی گشت اور ناکہ بندی
جموں, 17 ستمبر (ہ س): ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس نے رات کے دوران مختلف علاقوں میں خصوصی گشت اور ناکہ چیکنگ کی۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے ہمراہ مختلف مقامات پر پیدل گشت کرتے ہوئے سیکورٹی صورتح
Patrol


جموں, 17 ستمبر (ہ س): ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس نے رات کے دوران مختلف علاقوں میں خصوصی گشت اور ناکہ چیکنگ کی۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے ہمراہ مختلف مقامات پر پیدل گشت کرتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق رات کے دوران جاری اس خصوصی کارروائی کا مقصد سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانا، نگرانی اور چوکسی میں اضافہ کرنا، مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھنا اور مختلف علاقوں میں مؤثر ایریا ڈومینیشن کو یقینی بنانا تھا۔پولیس اہلکاروں نے اہم اور حساس مقامات پر اپنی موجودگی برقرار رکھتے ہوئے مشتبہ افراد اور نقل و حرکت کی جانچ کی۔ پولیس نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات اور نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande