
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س):۔
پائپ لائن نیٹ ورک کے ذریعے مختلف صنعتوں کو بھاپ (اسٹیم) اور نائٹروجن گیس فراہم کرنے والی اور کمیونٹی بوائلر سسٹم چلانے والی کمپنی اسٹیم ہاوس انڈیا لمیٹڈ کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط شروعات کی۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کے آئی پی او میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو بھی منافع حاصل ہوا۔
آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 81 روپے فی شیئرز کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) پر ان کی فہرست سازی 14.81 فیصد پریمیم کے ساتھ 93 روپے کی سطح پر ہوئی، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) پر شیئرز 16.67 فیصد پریمیم کے ساتھ 94.50 روپے کی سطح پر درج ہوئے۔
فہرست سازی کے بعد منافع وصول کرنے کے لیے ہونے والی فروخت کے باعث شیئرزکی قیمت گر کر 91.60 روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم، اس کے بعد خریداری شروع ہونے سے شیئرز کی قیمت میں تیزی آ گئی۔ مسلسل خریداری کے باعث کچھ ہی دیر میں شیئرز 103.95 روپے کی بالائی سرکٹ کی سطح تک پہنچ گئے۔
مارکیٹ میں جاری خرید و فروخت کے درمیان دوپہر ڈیڑھ بجے تک شیئرز 102.20 روپے کی سطح پر کاروبار کر رہے تھے۔ اس طرح اب تک کی تجارت میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئرز 21.20 روپے، یعنی26.17 فیصد منافع حاصل ہو چکا ہے۔
اس کمپنی کا 414 کروڑ روپے کا آئی پی او 9 سے 11 ستمبر تک سرمایہ کاری کے لیے کھولا گیا تھا۔ اسے سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھا ردِعمل ملا اور یہ مجموعی طور پر 32.07 گنا سبسکرائب ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی