
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ انسیچوریٹڈپولی ایسٹر ریزن (یو پی آر) اور اس سے متعلق فائبر گلاس، ہارڈنر اور سلیکون جیسی معاون مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ایم ٹیک ایسٹرز کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوطی کے ساتھ انٹری کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئرز 75 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر اس کی لسٹنگ 33.33 فیصد پریمیم کے ساتھ 100 روپے کی سطح پر ہوئی۔
لسٹنگ کے بعد منافع وصول کرنے کے لیے ہونے والی فروخت کے باعث کچھ ہی دیر میں یہ شیئر گر کر 95 روپے کی لوئر سرکٹ کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد خریداروں نے زوردار خریداری شروع کر دی اور لوئر سرکٹ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد خریداری جاری رہنے پر تھوڑی ہی دیر میں یہ شیئر اچھل کر 105 روپے کی اپر سرکٹ کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس طرح پہلے ہی دن کی کاروباری سرگرمی میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئر 30 روپے یعنی 40 فیصد کا فائدہ ہو گیا۔
اس کمپنی کا 17.88 کروڑ روپے کا آئی پی او 9 سے 11 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھولا گیا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اچھا ردِعمل ملا، جس کی وجہ سے یہ مجموعی طور پر 18.57 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ ان میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 7.21 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے میں 32.45 گنا سبسکرپشن حاصل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 28.79 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔
اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 23.84 لاکھ نئے شیئرز جاری کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں شیئرز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی اپنی ذیلی کمپنی کروڈا پگمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میں سرمایہ کاری کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی ادائیگی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔
ایم ٹیک ایسٹرز کی مالی صورتحال کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2023تا2024 میں کمپنی کو 2.84 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 3.72 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کو 4.22 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا۔
اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میں اسے 27.24 کروڑ روپے کی مجموعی آمدنی حاصل ہوئی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 36.97 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کو 40.75 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی