
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔
سینسیکس کی ہفتہ وار ایکسپائری کے دن گھریلو شیئر بازار میں دن بھر اتار چڑھاو¿ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر بازار تقریباً مستحکم اور ملے جلے رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ کاروبار کی شروعات کمزوری کے ساتھ ہوئی، تاہم دن بھر خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی جاری رہی۔
سینسیکس معمولی 0.03 فیصد کی کمی کے ساتھ 74,314.59 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نِفٹی 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 23,270.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بی ایس ای کا سینسیکس 153.83 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد کی کمی کے ساتھ 74,182.62 پوائنٹس پر کھلا۔ فروخت کے دباو کے باعث یہ 172.50 پوائنٹس گر کر 74,163.95 پوائنٹس تک پہنچا، لیکن بعد میں خریداری کے سبب دن کی کم ترین سطح سے 513.61 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 74,677.56 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ دوپہر کے بعد دوبارہ فروخت کا دباو¿ بڑھا اور سینسیکس بالآخر 21.86 پوائنٹس یعنی 0.03 فیصد کی کمی کے ساتھ 74,314.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح نِفٹی 22.35 پوائنٹس یعنی 0.10 فیصد کی کمی کے ساتھ 23,195.25 پوائنٹس پر کھلا۔ خریداری کے سبب یہ 145.95 پوائنٹس بڑھ کر 23,363.55 پوائنٹس تک پہنچا، جبکہ بعد میں فروخت کے دباو¿ میں 23,193.65 پوائنٹس کی نچلی سطح بھی دیکھی۔ آخر میں نِفٹی 53 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23,270.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران کیپٹل گڈز، آٹوموبائل اور دھاتوں کے شعبوں کے شیئرز میں مسلسل خریداری دیکھی گئی۔ بی ایس ای کیپٹل گڈز انڈیکس 1.96 فیصد، بی ایس ای میٹل انڈیکس 1.12 فیصد اور نِفٹی آٹو انڈیکس 0.99 فیصد کی تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔ اس کے علاوہ رئیلٹی، آئی ٹی، کنزیومر ڈوریبلز، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ