ابھشیک شرما کی طوفانی سنچری، 30 گیندوں پر سو رنز بنا کر تاریخ رقم کردی
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی-20 مقابلے میں ہندوستانی اوپنر بلے باز ابھشیک شرما نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے محض 30 گیندوں پر اپنی ٹی-20 بین الاقوامی سنچری مکمل کی اور ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف
ابھشیک شرما کی طوفانی سنچری، 30 گیندوں پر سو رنز بنا کر تاریخ رقم کردی


نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔

افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی-20 مقابلے میں ہندوستانی اوپنر بلے باز ابھشیک شرما نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے محض 30 گیندوں پر اپنی ٹی-20 بین الاقوامی سنچری مکمل کی اور ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سب سے تیز ٹی-20 بین الاقوامی سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔

سنچری کے دوران ابھشیک نے 9 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ تاہم دسویں اوور میں راشد خان کی گیند پر وکٹ کیپر گرباز نے ان کا کیچ پکڑ لیا، جس کے ساتھ ان کی اننگز کا اختتام ہوگیا۔ ابھشیک نے 34 گیندوں پر 108 رنز بنائے، جن میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

ابھشیک نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اختیار کیا اور ابتدائی تین اوورز میں 4 چوکے اور 4 چھکے لگا دیے۔ ہندوستان نے محض 3.3 اوورز میں 50 رنز مکمل کیے، جو اس سیریز میں ٹیم کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ پہلے ٹی-20 میں ہندوستان نے 4.2 اوورز اور دوسرے ٹی-20 میں 4.4 اوورز میں 50 رنز مکمل کیے تھے۔

پانچویں اوور کی تیسری گیند پر سنجو سیمسن کونئی زندگی ملی۔ محمد نبی کی گیند پر ابراہیم زدران نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔ اس وقت سنجو 22 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ کیچ چھوٹنے کے بعد سنجو نے ایک رن لیا اور ٹی-20 کرکٹ میں اپنے 9,000 رنز بھی مکمل کرلیے۔

اگلی ہی گیند پر ابھشیک شرما نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے صرف 16 گیندوں پر 50 رنز بنائے، جن میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ نبی کے اس اوور میں ہندوستان نے مجموعی طور پر 29 رنز حاصل کیے۔

پاور پلے کے اختتام تک ہندوستان نے 100 رنز مکمل کرلیے تھے۔ ابتدائی 6 اوورز میں ہندوستانی بلے بازوں نے 8 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ ابھشیک نے 8 چوکے اور 7 چھکے، جبکہ سنجو سیمسن نے 3 چھکے لگائے۔

اس کے بعد بھی ابھشیک نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کرلی۔ یہ ٹیسٹ کھیلنے والے کسی ملک کے خلاف ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ کی تیز ترین سنچری ہے۔

ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین سنچریاں

ساحل چوہان — 27 گیندیں، قبرص کے خلاف، 2024ء۔

محمد فہد — 29 گیندیں، بلغاریہ کے خلاف، 2025ء۔

ابھشیک شرما — 30 گیندیں، افغانستان کے خلاف، 2026ء۔

جان نکول لوفٹی ایٹن — 33 گیندیں، نیپال کے خلاف، 2024ء۔

سکندر رضا — 33 گیندیں، گیمبیا کے خلاف، 2024ء۔

فن ایلن — 33 گیندیں، جنوبی افریقہ کے خلاف، 2026ء۔

کشل ملا — 34 گیندیں، منگولیا کے خلاف، 2023ء۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande