
سرینگر، 16 ستمبر (ہ س) جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ایک اسکول میں ایک طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ایک سرکاری اسکول ٹیچر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا یہ کارروائی 14 ستمبر کو تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی باضابطہ رپورٹ کے بعد زون گول کے گورنمنٹ ہائی اسکول ہیروج میں تعینات استاد رئیس احمد کے خلاف کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک طالبہ کی جانب سے اسکول میں ٹیچر کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی شکایت کے بعد حکام نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ چیف ایجوکیشن آفیسر رامبن کے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق استاد کو جموں و کشمیر سول سروسز (کلاسیفیکیشن، کنٹرول اینڈ اپیل) رولز 1956 کے رول 31 کے تحت معطل کر دیا گیا تھا۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ معطلی کی مدت کے دوران یہ استاد زون کھاری کے گورنمنٹ پرائمری سکول بھٹہ سے منسلک رہے گا۔ حکام نے بتایا کہ انکوائری کے نتائج کی بنیاد پر مزید انتظامی کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir