امرت گروپ سے وابستہ مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کے 17 ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے، امت گانگولی گرفتار
امرت گروپ سے وابستہ مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کے 17 ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے، امت گانگولی گرفتار نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش سے متعلق دو الگ الگ معاملات میں کارروائی کی ہے۔ ای ڈی کے کول
ای ڈی کا لوگو


امرت گروپ سے وابستہ مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کے 17 ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے، امت گانگولی گرفتار

نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش سے متعلق دو الگ الگ معاملات میں کارروائی کی ہے۔ ای ڈی کے کولکاتا علاقائی دفتر نے امرت گروپ کی کمپنیوں سے وابستہ ڈائریکٹروں اور پروموٹروں کے کولکاتا اور اندور میں واقع 17 رہائشی اور دفتری احاطوں پر انسدادِ منی لانڈرنگ قانون کے تحت تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی ہے۔ وہیں، اراضی پر قبضے، دستاویزات میں جعل سازی اور زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے معاملے میں ای ڈی نے منگل کی رات امت گانگولی کو گرفتار کیا ہے۔

ای ڈی کے مطابق، امرت گروپ کی کمپنیوں اور اس کے ڈائریکٹروں نے مختلف ڈپازٹ اسکیموں کے نام پر عام لوگوں سے خطیر رقم جمع کی۔ سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع دینے کا یقین دلایا گیا تھا، لیکن مبینہ طور پر کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور منافع واپس نہیں لوٹایا گیا۔ اسی معاملے میں گروپ سے وابستہ کے سی دجاری، کالی کشور باگچی سمیت دیگر ڈائریکٹروں اور پروموٹروں کے احاطوں پر تلاشی و ضبطی کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہ کارروائی کولکاتا اور اندور میں واقع کل 17 رہائشی اور دفتری احاطوں میں کی گئی ہے۔

ایک دیگر معاملے میں ای ڈی نے امت گانگولی کو اراضی قبضہ کرنے، دستاویزات اور زمین کے ریکارڈ میں جعل سازی اور پاور آف اٹارنی سے متعلق بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی کی جانچ کے مطابق، گانگولی نے مختلف افراد اور اداروں کی جائیدادوں پر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے قبضہ حاصل کیا۔ ای ڈی کے مطابق، ان طریقوں میں بورڈ کی جعلی قراردادوں کا استعمال، فرضی دستخط والے بیع ناموں کی تیاری، جعلی دستاویزات اور ملکیتی کاغذات بنانا، زمین کے ریکارڈ میں رد و بدل اور جھوٹے یا من گھڑت دعووں کی بنیاد پر دیوانی مقدمات دائر کرنا شامل ہے۔

جانچ ایجنسی نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ اراضی مالکان کے جائز حقوق کو تسلیم کرنے سے انکار کے ساتھ ہی اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو دھمکانے اور جسمانی تشدد کے ہتھکنڈے بھی اپنائے گئے۔ جانچ کے دوران امت گانگولی کے خلاف مغربی بنگال پولیس میں درج 23 ایف آئی آرز کا بھی پتہ چلا ہے۔ ای ڈی کے مطابق، یہ تمام مقدمات جائیدادوں کو مبینہ دھوکہ دہی اور ناجائز طریقوں سے حاصل کرنے اور ان کے لین دین سے متعلق ہیں۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات غیر قانونی سرگرمیوں کے ایک ایسے تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں جن کا مقصد جائیدادوں پر قبضہ یا اختیار حاصل کرنا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande