مسعود اظہر پر انعام کی رقم بڑھانا پاکستان کی کھوکھلی کارروائی: بھارت
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س): ۔ وزارتِ خارجہ نے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر انعام کی رقم بڑھانے کے پاکستان کے فیصلے کو کھوکھلی کارروائی قرار دیا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کو محض اعلانات کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہ
مسعود اظہر پر انعام کی رقم بڑھانا پاکستان کی کھوکھلی کارروائی: بھارت


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س): ۔

وزارتِ خارجہ نے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر انعام کی رقم بڑھانے کے پاکستان کے فیصلے کو کھوکھلی کارروائی قرار دیا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کو محض اعلانات کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حقیقی اور مو¿ثر اقدامات کرنا ضروری ہے۔

پاکستان نے اپنی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ریڈ بک میں مسعود اظہر پر انعام کی رقم 50 لاکھ پاکستانی روپے سے بڑھا کر 70 لاکھ روپے کر دی ہے۔ اس سے قبل 2021 میں یہ رقم 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا، ”دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملک کی جانب سے اس طرح کے جھوٹے اعلانات کیے جانا—ہم سب جانتے ہیں کہ یہ کتنے کھوکھلے ہیں۔ پاکستان کو ایسے اعلانات کے بجائے ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے۔“

قابلِ ذکر ہے کہ مختلف ذرائع کا ماننا ہے کہ مسعود اظہر پاکستان میں موجود ہے، جبکہ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ وہ افغانستان فرار ہو گیا ہے۔ اظہر کا نام 2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے سمیت کئی حملوں سے جوڑا جاتا رہا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ انعام کی رقم بڑھانے کا فیصلہ اکتوبر 2026 میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل پاکستان کی تعمیلی حیثیت اور ساکھ بہتر دکھانے کی کوشش ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande