کامکھیا سے جموں کے ’خفیہ راستہ‘ کا پردہ فاش ، کٹیہار جنکشن سے چارروہنگیا گرفتار
کٹیہار، 15 ستمبر (ہ س)۔ کٹیہار جنکشن پر ریلوے پروٹیکشن فورس (ایسٹ پوسٹ) کی ٹیم نے نارتھ ایسٹ ایکسپریس میں غیر قانونی طور پر سفر کر رہے چار روہنگیا شہریوں کو پکڑ لیاہے ۔گرفتار ہونے والوں میں 24 سالہ نوجوان محمد نور اور تین نابالغ لڑکیاں شامل ہیں۔ ر
کامکھیا سے جموں کا’خفیہ راستہ‘ بے نقاب، کٹیہار جنکشن سے چار غیر قانونی روہنگیا گرفتار


کٹیہار، 15 ستمبر (ہ س)۔ کٹیہار جنکشن پر ریلوے پروٹیکشن فورس (ایسٹ پوسٹ) کی ٹیم نے نارتھ ایسٹ ایکسپریس میں غیر قانونی طور پر سفر کر رہے چار روہنگیا شہریوں کو پکڑ لیاہے ۔گرفتار ہونے والوں میں 24 سالہ نوجوان محمد نور اور تین نابالغ لڑکیاں شامل ہیں۔ ریلوے کورٹ میں سماعت کے بعد ریلوے مجسٹریٹ گورو کے حکم پر اس شخص کو جیل بھیج دیا گیا، جبکہ تینوں نابالغ لڑکیوں کو ضابطے کے مطابق چائلڈ ویلفیئر (سی ڈبلیو سی) کی تحویل میں دے دیا گیا۔

ریلوے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق آر پی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چار مشتبہ افراد کو ٹرین سے نیچے اترا۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس ہندوستان میں داخلے یا سفر سے متعلق کوئی درست پاسپورٹ، ویزا یا دیگر دستاویزات نہیں پائے گئے۔ ان کے پاس سے ایک موبائل فون، ہندوستانی کرنسی میں 220 روپے اور بنگلہ دیشی کرنسی میں 1,090 ٹکا برآمد ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ سبھی اصل میں میانمار کے رہنے والے تھے اور آسام کے کامکھیا اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعے جموں جا رہے تھے۔ آر پی ایف ایل ایس آئی ساریکا کماری کے بیان کی بنیاد پر کٹیہار ریلوے تھانہ میں مقدمہ نمبر 183/2026 درج کیا گیا ہے۔ریلوے پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں اب اس غیر قانونی دراندازی کے نیٹ ورک کے لنکس کو جوڑنے میں مصروف ہے ۔ یہ معلوم کرنے کے لیے چھان بین جاری ہے کہ یہ افراد کس بین الاقوامی سرحد سے ہندوستان میں داخل ہوئے تھے اور انہیں جموں میں کس کے پاس پہنچایا جارہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande