بھارت نے چین کو 1-0 سے شکست دے کر خواتین جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا، مسلسل تیسری بار بنا چیمپئن
موکی (چین)، 13 ستمبر (ہ س): ۔ بھارتی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے اتوار کو میزبان چین کو 1-0 سے شکست دے کر اے ایچ ایف جونیئر ایشیا کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے مسلسل تیسری بار خواتین جونیئر ایشیا کپ جیت کر ٹائٹل کی ہی
بھارت نے چین کو 1-0 سے شکست دے کر خواتین جونیئر ہاکی ایشیا کپ جیت لیا، مسلسل تیسری بار بنا چیمپئن


موکی (چین)، 13 ستمبر (ہ س): ۔

بھارتی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے اتوار کو میزبان چین کو 1-0 سے شکست دے کر اے ایچ ایف جونیئر ایشیا کپ 2026 کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے مسلسل تیسری بار خواتین جونیئر ایشیا کپ جیت کر ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے ایف آئی ایچ جونیئر خواتین عالمی کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

بھارت کی جیت کی ہیروئن سانیکا چندرکانت مانے رہیں، جنہوں نے میچ کے 17ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ ان کا یہ گول آخر تک فیصلہ کن ثابت ہوا۔

بھارتی ٹیم کی اس تاریخی کامیابی پر ہاکی انڈیا نے بھی انعام کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم کی ہر کھلاڑی کو 3 لاکھ روپے جبکہ سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن کو 1.5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

فائنل مقابلے کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں ہوا۔ دونوں ٹیموں پر دباو¿ صاف نظر آ رہا تھا۔ چین کی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے گیند پر زیادہ قبضہ رکھتے ہوئے بھارت پر دباو¿ بنانے کی کوشش کی، لیکن بھارتی دفاع نے شاندار تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے کوارٹر میں اسکور 0-0 رہا۔

دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی بھارت نے برتری حاصل کر لی۔ 17ویں منٹ میں سانیکا نے شاندار گول کر کے بھارتی ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا۔ چین کو برابری کا سب سے بڑا موقع میچ کے واحد پنالٹی کارنر پر ملا، لیکن وہ اس موقع کو گول میں تبدیل نہیں کر سکا۔ ہاف ٹائم تک بھارت 1-0 سے آگے رہا۔

تیسرے کوارٹر میں چین نے برابری کے لیے جارحانہ انداز اختیار کیا اور گول کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن کامیابی نہیں ملی۔ آخری کوارٹر مکمل طور پر بھارتی دفاع کے نام رہا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے سرکل کے آس پاس انتہائی منظم اور مضبوط دفاعی کھیل پیش کیا۔ چین نے مسلسل برابری کی کوشش کی، لیکن بھارتی دفاع کو توڑنے میں ناکام رہا۔ آخری سیٹی بجتے ہی بھارت نے 1-0 کی شاندار فتح کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

بھارت نے پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا۔ ٹیم نے ایلیٹ پول میں تین فتوحات اور ایک ڈرا کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو 5-1 سے شکست دی اور فائنل میں چین کو 1-0 سے مات دے کر اپنے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande