بنگلہ دیش کو 40 رن سے شکست دے کرہندوستان 10ویں بار ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا
دبئی، 10 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 40 رن سے شکست دے کر 2026 ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں 10ویں مرتبہ رسائی حاصل کی ہے۔ دبئ
بنگلہ دیش کو 40 رن سے شکست دے کرہندوستان 10ویں بار ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا


دبئی، 10 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 40 رن سے شکست دے کر 2026 ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں 10ویں مرتبہ رسائی حاصل کی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 149 رن بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے شیفالی ورما نے سب سے زیادہ 64 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ کپتان ہرمن پریت کور نے 24، ریچا گھوش نے 21، پرتیکا راول نے 20 اور دیپتی شرما نے 13 رن بنائے۔ اوپنر اسمرتی مندھانا صرف 2 رن بنا سکیں، جبکہ بھارتی پھولمالی بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہوگئیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے سلطانہ خاتون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

149 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے مسلسل وکٹیں گنواتی رہی اور مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 109 رن بنا سکی۔ شرنا اختر نے 22 رن بنا کر ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ دلارا اختر نے 21، کپتان نگرا سلطانہ نے 19 اور شوبھنا موستاری نے 18 رن بنائے۔ہندوستان کی جانب سے گیند بازی میں دیپتی شرما سب سے زیادہ مؤثر رہیں۔ انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کرکے بنگلہ دیش کی رن بنانے کی رفتار پر مسلسل قابو رکھا۔

اب ہندوستانی ٹیم کی نظریں فائنل میں اپنی شاندار مہم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرتے ہوئے ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے پر ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande