وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر بنگال میں ’سیوا سنکلپ ابھیان‘، مختلف پروگرام منعقد ہوں گے
کولکاتا، 10 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ (17 ستمبر) کے موقع پر پورے ملک کے ساتھ مغربی بنگال میں بھی ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے جمعرات کو کہا کہ پوری ریاست میں ’سیوا سنک
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر بنگال میں ’سیوا سنکلپ ابھیان‘، مختلف پروگرام منعقد ہوں گے


کولکاتا، 10 ستمبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ (17 ستمبر) کے موقع پر پورے ملک کے ساتھ مغربی بنگال میں بھی ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے جمعرات کو کہا کہ پوری ریاست میں ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ چلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئندہ 7 اکتوبر کو نریندر مودی کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی حیثیت سے مسلسل 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھی کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے ریاستی سیکریٹریٹ نوانّ میں وزراء، ارکانِ اسمبلی اور افسران کے ساتھ پروگراموں کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد انہوں نے بتایا کہ 17 ستمبر کو وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر غروبِ آفتاب کے بعد پوری ریاست میں ’آشیروادوں کے دیے‘ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس میں ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کے شامل ہونے کی توقع ہے۔ اس کا مرکزی پروگرام کولکاتا میں دریائے ہگلی کے کنارے منعقد کیا جائے گا۔

شبھیندو ادھیکاری نے بتایا کہ 17 ستمبر کو نبانّ، وکٹوریہ میموریل ہال، پرانی ریاستی سیکریٹریٹ رائٹرز بلڈنگ سمیت مختلف سرکاری اور تاریخی عمارتوں کو دیووں سے سجایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کالی گھاٹ مندر سمیت مختلف مذہبی مقامات پر بھی چراغ روشن کیے جائیں گے۔

اسی دن ’بچوں کے خوابوں کا بھارت‘ پروگرام کے تحت ریاست کے 80 ہزار سے زائد اسکولوں کے طلبہ پینٹنگ، تقریر، مباحثے اور کوئز مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ان مقابلوں کے ذریعے بچے سال 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے حوالے سے اپنے خیالات اور خواب پیش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پروگراموں کے دوران مرکزی حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں سے لوگوں کو حاصل ہونے والے فوائد کی معلومات بھی شیئر کی جائیں گی۔ ان میں پردھان منتری آواس یوجنا، آیوشمان بھارت اور پی ایم سوریہ گھر جیسی اسکیمیں شامل ہیں۔ 17 ستمبر کو سائیکل اور موٹر سائیکل ریلیوں کے ساتھ پیدل مارچ بھی منعقد کیے جائیں گے۔

شبھیندو ادھیکاری کے مطابق، 7 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی ورچوئل ذرائع سے ملک کے تمام اضلاع سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مغربی بنگال میں صفائی مہم اور خون عطیہ کرنے کے کیمپ بھی منعقد کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمعرات کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام پروگراموں کا انعقاد بہترین سطح پر اور ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ مسابقتی انداز میں کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande