ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں اردو مشاعرہ منعقد کیا گیا
جموں, 10 ستمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے ٹاؤن ہال میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے ذیلی دفتر کے زیر اہتمام ضلع سطح کا مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے میں معروف شعراء، ادیبوں، دانشوروں، معززین، نوجوانوں اور ادب سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ای
Urdu


جموں, 10 ستمبر (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے ٹاؤن ہال میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کے ذیلی دفتر کے زیر اہتمام ضلع سطح کا مشاعرہ منعقد ہوا۔ مشاعرے میں معروف شعراء، ادیبوں، دانشوروں، معززین، نوجوانوں اور ادب سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انل کمار ٹھاکر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مشاعرے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے کی ادبی اور ثقافتی روایات کے تحفظ کے لیے ایسی سرگرمیاں اہم ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اپنی لسانی اور ثقافتی وراثت سے جڑے رہنے کی تلقین کی۔

مشاعرے کے دوران معروف شعراء نے مختلف موضوعات پر اپنا کلام پیش کیا، جسے سامعین نے خوب سراہا۔ شعراء کے کلام میں انسانی اقدار، سماجی مسائل، موجودہ حالات اور زندگی کے مختلف پہلو نمایاں رہے۔

اس موقع پر نوجوان شعراء کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا، جبکہ شرکاء نے اردو زبان کے فروغ اور وادیٔ چناب کی ادبی روایات کے تحفظ کے لیے اس طرح کے پروگراموں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande