دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں تعمیر ہوگا
دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں تعمیر ہوگاحیدرآباد، یکم ستمبر(ہ س)۔ کھیلوں کے شعبے کو بین الاقوامی سطح پرفروغ دینے کے لیے تلنگانہ حکومت نے ایک تاریخ ساز منصوبہ تیار کیا ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت پرحکومت کے اعلیٰ عہدیدارفیوچرسٹی م
دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں تعمیر ہوگا


دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں تعمیر ہوگاحیدرآباد، یکم ستمبر(ہ س)۔ کھیلوں کے شعبے کو بین الاقوامی سطح پرفروغ دینے کے لیے تلنگانہ حکومت نے ایک تاریخ ساز منصوبہ تیار کیا ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت پرحکومت کے اعلیٰ عہدیدارفیوچرسٹی میں 100 ایکراراضی پرعالمی معیار کے اسپورٹس کامپلکس اوردنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیرکے لیے اراضی کی نشاندہی کاعمل تیزکردیا ہے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں سال دسمبر2026 میں اس بین الاقوامی اسٹیڈیم کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔اس وقت گجرات کا نریندرمودی اسٹیڈیم 1,32,000 تماشائیوں کی گنجائش والا ملک کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔ فیوچرسٹی میں 100 ایکراراضی پرتعمیر ہونے والا یہ اسٹیڈیم گنجائش اورسہولیات کے لحاظ سے دنیاکا سب سے بڑااوربہترین اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے ریاستی حکومت 100 ایکراراضی فراہم کرے گی جب کہ بورڈ آف کنٹرول فارکرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)اسٹیڈیم کی تعمیراوردیکھ بھال کے تمام اخراجات برداشت کرے گی ۔یہ اسٹیڈیم صرف کرکٹ میچس تک محدود نہیں رہے گا ۔ بلکہ یہاں عالمی سطح کے فٹبال میچس اوربڑے میوزک کنسرٹس بھی منعقد کئے جاسکیں گے۔اسٹیڈیم کے لیے منتخب کی جانے والی اراضی شائقین کرکٹ کی حمل ونقل کے لیے انتہائی موزوں ترین مقام پر واقع ہوگی ۔آوٹررنگ روڈ مجوزہ ریجنل رنگ روڈ ، مجوزہ میٹروریل نیٹ ورک اورشمس آبادراجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے قریب ہونے کی وجہ سے مقامی اوربین الاقوامی تماشائیوں کایہاں پہونچنا انتہائی آسان ہوگا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande