
اورنگ آباد، یکم ستمبر (ہ س)۔ علاقائی محکمہ موسمیات، ممبئی سے موصول ہونے والے اندازوں کے مطابق مراٹھواڑہ میں آئندہ چند دنوں کے دوران بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔مراٹھواڑہ میں 03 اور 04 ستمبر کو بعض مقامات پر ہلکی بارش، جبکہ 05 ستمبر کو چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ اورنگ آباد ضلع میں 03 اور 04 ستمبر کو بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔ 03 ستمبر کو جالنا، ہنگولی، ناندیڑ اور لاتور اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی دن پربھنی اور عثمان آباد اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسی طرح 04 ستمبر کو جالنا اور پربھنی اضلاع میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ 05 ستمبر کو اورنگ آباد ضلع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع محکمہ موسمیات نے ظاہر کی ہے۔ دریں اثنا، توسیعی پیش گوئی کے مطابق 04 سے 10 ستمبر کے دوران مراٹھواڑہ میں بارش کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت اوسط کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ اس وجہ سے آئندہ چند دنوں میں ضلع وار موسمی حالات میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ شہریوں اور کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقامی موسمی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ اور زرعی کاموں کی منصوبہ بندی کریں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے