برسر خدمت اساتذہ کیلئے ٹی جی ٹیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلان
برسر خدمت اساتذہ کیلئے ٹی جی ٹیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلانحیدرآباد، یکم ستمبر(ہ س)۔ ریاست تلنگانہ میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مختلف سرکاری وامدادی اسکولس میں خدمات انجام دینے والے برسرخدمت اساتذہ کیلئے تلنگانہ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (ٹی جی۔ ٹیٹ) کے
برسرخدمت اساتذہ کیلئے ٹی جی۔ ٹیٹ  امتحانات کے شیڈول کا اعلان


برسر خدمت اساتذہ کیلئے ٹی جی ٹیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلانحیدرآباد، یکم ستمبر(ہ س)۔ ریاست تلنگانہ میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مختلف سرکاری وامدادی اسکولس میں خدمات انجام دینے والے برسرخدمت اساتذہ کیلئے تلنگانہ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (ٹی جی۔ ٹیٹ) کے امتحانی شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ساتھ میں تمام انتظامی و تکنیکی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ٹی ای ٹی کے سربراہ نوین نکولس اور کنوینر رمیش نے پریس نوٹ کے ذریعہ تاریخوں اوراوقات کااعلان کیا۔ 8 اور9 ستمبرکوکمپیوٹرپرمبنی آن لائن موڈ (سی بی ٹی) میں منعقد ہوں گے۔ 8 ستمبرکوامتحانات دوسیشنس صبح اوردوپہرمیں منعقد ہوں گے۔9 ستمبرکوامتحان ایک سیشن میں منعقد ہوگا۔ حکام کے مطابق ریاست بھر کے اضلاع سے ان سرویس ٹی ای ٹی امتحان کیلئے جملہ 24,983 اساتذہ نے آن لائن میں درخواستیں داخل کی ہیں۔ ضلعی سطح پر کمپیوٹرسنٹرس اورآن لائن امتحانی مراکزکا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے تاکہ امیدواراساتذہ کوسفرمیں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ عہدیداروں نے تمام امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امتحان کی مکمل تفصیلات اپنے مخصوص سیشن‘وقت اورہال ٹکٹ کی ڈاون لوڈنگ کیلئے محکمہ تعلیم کے جاری کردہ آفیشیل پورٹل سے رابطہ کریں اوروقت سے پہلے اپنے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرلیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande