منوج جرانگے کی صحت پر حامیوں کی تشویش
اورنگ آباد ، یکم ستمبر(ہ س)۔ مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے کے لیے تحریک چلا رہے منوج جرانگے نے انتروالی سراٹی گاؤں میں گزشتہ 3 دنوں سے ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔ بھوک ہڑتال کے باعث ان کی صحت کچھ خراب ہونے کی بات سامنے آ رہی ہے، جس کی وجہ
Manoj Jarange Supporters Concerned


اورنگ آباد ، یکم ستمبر(ہ س)۔ مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے کے لیے تحریک چلا رہے منوج جرانگے نے انتروالی سراٹی گاؤں میں گزشتہ 3 دنوں سے ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔ بھوک ہڑتال کے باعث ان کی صحت کچھ خراب ہونے کی بات سامنے آ رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کے حامیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔منوج جرانگے کی صحت یابی کے لیے خواتین نے دیوتا کے سامنے جاپ اور نام اسمرن کرتے ہوئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر خواتین نے جرانگے کے مطالبات کی حمایت کا اظہار کیا اور حکومت کے خلاف ناراضگی بھی ظاہر کی۔ خواتین حامیوں نے خبردار کیا کہ اگر منوج جرانگے کو کچھ ہوا تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مراٹھا ریزرویشن کے معاملے میں جرانگے کے مطالبات کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی صحت کو لے کر شدید فکر مند ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande