
نئی دہلی، 9 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیر داخلہ و امداد باہمی امت شاہ سمیت دیگر لیڈروں نے اتوار کو 'ہندوستان چھوڑو تحریک' اور 'کاکوری ٹرین ایکشن' کی برسی کے موقع پر قومی ہیروز اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ان تمام لوگوں کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے تاریخی 'ہندوستان چھوڑو تحریک' میں حصہ لیا، ان کی خدمات ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔ مہاتما گاندھی کی قیادت سے متاثر ہو کر 'ہندوستان چھوڑو' کی کال نے ہماری جدوجہد آزادی میں نئی توانائی پیدا کی اور نوآبادیاتی حکمرانی سے آزاد ہونے کے ہمارے لوگوں کے اٹل عزم کی عکاسی کی۔
برلا نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی کرو یا مرو کی اپیل لاکھوں ہندوستانیوں کے لیے ہمت اور عزم کی آواز بن گئی۔ بے شمار معروف اور نامعلوم مجاہدین آزادی کو جیل کی سزا ہوئی، لوگوں نے جدوجہد کی اور اس تحریک میں اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کی جدوجہد محض سیاسی آزادی کے لیے نہیں تھی بلکہ سچائی، عدم تشدد، جمہوریت، مساوات اور حب الوطنی جیسی اقدار پر مبنی ہندوستان کی تعمیر کے لیے تھی۔ آزادی کے امرت کال میں ان عظیم مجاہدین آزادی کی یاد ہمیں قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے اپنی جمہوری اقدار اور آئینی نظریات کو مستحکم کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
شاہ نے کہا کہ اس تحریک نے ہم وطنوں کو متحد کیا اور انہیں برطانوی حکومت سے آزادی کے لیے 'کرو یا مرو' کا عزم اور ناقابل تسخیر ہمت دی۔ اگست انقلاب کا یہ دن ہمیں قومی مفاد کو سب سے اہم رکھتے ہوئے سودیشی کو اپنانے، خود کفیل ہندوستان کی تعمیر اور 'وکست بھارت' کے عزم کو پورا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ساتھ ہی 'کاکوری ٹرین ایکشن' جدوجہد آزادی کا وہ ناقابل فراموش باب ہے، جس نے برطانوی حکومت کی نا انصافیوں اور ظلم و ستم کے خلاف مسلح انقلاب کو نئی توانائی دی۔ چندر شیکھر آزاد اور رام پرساد بسمل کی قیادت میں بہادر مجاہدین آزادی نے اپنی ناقابل تسخیر ہمت اور لگن کے ساتھ اس کارروائی کے ذریعے برطانوی حکومت کو آگاہ کیا کہ اس ملک کے وسائل ہم وطنوں کا حق ہیں۔ کاکوری ٹرین ایکشن کے تمام انقلابیوں کا ملک ہمیشہ مقروض رہے گا۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ 1942 میں آج ہی کے دن ہندوستانیوں نے مہاتما گاندھی کی قیادت میں انگریزوں کے خلاف 'ہندوستان چھوڑو تحریک' کا آغاز کیا تھا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس تحریک نے ملک بھر میں نئے شعور کو جنم دیا اور بے شمار ہندوستانیوں کو آزادی کے لیے متحدہوکر جدوجہد کرنے کی ترغیب دی۔ اس ملک کا عظیم قومی ورثہ مہاتما گاندھی، تمام بہادر مجاہدین آزادی اور شہدا کی قربانی، استقامت اور جدوجہد کے ذریعے حاصل کی گئی آزادی ہے۔ آج، ایک مضبوط، خوشحال، خود کفیل اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھنا، اسی وراثت کو آگے بڑھانا، ان کے لیے ایک حقیقی خراج تحسین ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں بہادر جنگجوو¿ں کا تعاون ایک انمول میراث ہے۔ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ سب کو قوم کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنے خوابوں کا ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان بنانے کا عہد لینا چاہیے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ اگست انقلاب جدوجہد آزادی کا وہ تاریخی باب ہے، جس نے ہم وطنوں میں آزادی کے شعلے اور جدوجہد کے عزم کو بھڑکایا۔ قوم مجاہدین آزادی کی قربانی، جدوجہد اورخدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی