ناسک میں پانچ گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے، لوگوں میں خوف
ناسک، 9 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں گزشتہ پانچ گھنٹوں کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد کئی علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً دس بجے ناسک میں چار اعشاریہ
Nashik Earthquake Tremors


ناسک، 9 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں گزشتہ پانچ گھنٹوں کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد کئی علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً دس بجے ناسک میں چار اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اتوار کی صبح پانچ بج کر 33 منٹ پر تین اعشاریہ تین شدت کا دوسرا جھٹکا محسوس ہوا۔ زلزلے کے بعد ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہی ہیں۔ضلع کلکٹر آیوش پرساد نے اتوار کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھبرائیں نہیں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری محتاط رہیں اور اپنی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ضلع انتظامیہ کے ایک افسر کے مطابق زلزلے کی سرگرمی مہاراشٹر اور گجرات کی سرحد کے قریب ہٹ گڑھ پہاڑی سلسلے کے نزدیک بھان وڑ علاقے میں تقریباً پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کی گئی۔ ناسک شہر کے علاوہ سرگانا، کلون، دیولا، چاندوڑ، پیتھ، ڈنڈوری اور نِفاد تعلقوں کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی کئی مقامات پر لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔سرگانا تعلقے کے بھادر اور ڈنڈوری تعلقے کے ناناشی میں بعض گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انتظامیہ نے علاقے کے ڈیموں کا بھی معائنہ کیا، لیکن وہاں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔حکام کے مطابق ناسک ضلع میں اس سے قبل 25 سے 28 جولائی کے دوران اور 6 اگست کو بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے۔ مسلسل زلزلہ نما سرگرمیوں کے باعث علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ علاقوں میں سروے کے ساتھ حفاظتی اقدامات بھی جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande