
امپھال، 9 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی طرف سے الگ الگ کارروائیوں میں اتوار کو تین افراد کو غیر قانونی طور پرشراب کی فراہمی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔اس کے ساتھ ہی بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم برآمد کیے گئے۔
امپھال مشرقی ضلع میں ایرلبنگ پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت لنگڈم لمکھائی میں تلاشی اور تفتیش کے دوران، سی ڈی او/امپھال ایسٹ نے تین افراد کو حراست میں لیا جو مبینہ طور پر مقامی شراب کی غیر قانونی نقل و حمل اور فراہمی میں ملوث تھے۔ ان کی شناخت یمکھائی بام جینن سنگھ عرف میکولا (28)، یمکھائی بام سنیل سنگھ عرف نوتومبا (23) اور چنگکھم رومیو سنگھ (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے 810 لیٹر مقامی شراب اور تین کاریں ضبط کی گئیں۔
9 اگست کو ایک اور کارروائی میں، امپھال ویسٹ کمانڈو، پٹسوئی پولیس اسٹیشن اور 33 آسام رائفلز کی مشترکہ ٹیم نے پٹسوئی پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت خیرم سبل میں تلاشی کی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران آٹھ ایس بی بی ایل بندوقیں، ایک میگزین کے ساتھ ایک 9 ایم ایم پستول، ایک اینٹی رائٹ گن، بغیر ڈیٹونیٹرز کے تین نمبر 36 ایچ ای گرینیڈ اور ایک ڈبلیو پی گرینیڈ برآمد کیا گیا۔
اس کے علاوہ، ایس ایل آر، انساس اور۔ 303 ہتھیاروں کے چھ خالی میگزین، 86 مختلف قسم کے کارتوس، چھ اینٹی رائٹ شیل، ایک گاڑی کا مواصلاتی سیٹ اور دو ہینڈ ہیلڈ سیٹ بھی برآمد کیے گئے۔
اسی دن، امپھال مشرقی ضلع کے ہینگانگ پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت پوٹشنگ بام کھونو کے ساحل میں ایک اور تلاشی کی کارروائی کے دوران، منی پور پولیس نے میگزین سمیت ایک 32 پستول، ایک مقامی طور پر بنائی گئی بیرل گن اور 20 نمبر 36 ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے ۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی