بارامتی ہوائی اڈے پر تربیتی طیارہ رن وے سے پھسلا، دونوں پائلٹ محفوظ
ممبئی ، 9 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے بارامتی ہوائی اڈے پر اتوار کو لینڈنگ کے دوران کارورایوی ایشن کا سیسنا 172 تربیتی طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور اسے معمولی نقصان پہنچا۔ طیارے میں انسٹرکٹراورتربیتی پائلٹ سمیت دو افراد سوار تھے، جو دونوں محفوظ ہیں۔
Baramati Training Aircraft Runway Incident


ممبئی ، 9 اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے بارامتی ہوائی اڈے پر اتوار کو لینڈنگ کے دوران کارورایوی ایشن کا سیسنا 172 تربیتی طیارہ رن وے سے پھسل گیا اور اسے معمولی نقصان پہنچا۔ طیارے میں انسٹرکٹراورتربیتی پائلٹ سمیت دو افراد سوار تھے، جو دونوں محفوظ ہیں۔ حادثے میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پونے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ سنگھ گل نے بتایا کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا، جس کے نتیجے میں اسے معمولی نقصان پہنچا۔ حکام اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ حادثہ کسی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا یا اس کی کوئی دوسری وجہ تھی۔ بارامتی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر کے مطابق نجی فلائٹ ٹریننگ ادارے کارور ایوی ایشن کا سیسنا 172 طیارہ اتوار کی دوپہر بارامتی ہوائی اڈے پر لینڈ کررہا تھا کہ اچانک رن وے سے پھسل گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کا ایک حصہ قریب موجود لائٹ پول سے ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارہ رن وے کی حدود سے باہر چلا گیا۔حادثے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جانچ شروع کردی۔ حکام کے مطابق دونوں پائلٹ محفوظ ہیں اور کسی سنگین جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande