نتن نوین نے معاشرے کے تمام طبقات سے منشیات سے پاک مہم سے جڑنے کی اپیل کی
نئی دہلی، 08 اگست (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نوین نے ہفتہ کو نوجوانوں سے منشیات سے پاک مہم سے جڑنے کی اپیل کی۔ ہفتہ کو اوم شانتی ریٹریٹ سینٹر میں منعقدہ ’بلڈ ڈونیشن میگا کیمپین 2026‘ میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے نوجوانو
نتن نوین نے معاشرے کے تمام طبقات سے منشیات سے پاک مہم سے جڑنے کی اپیل کی


نئی دہلی، 08 اگست (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نتن نوین نے ہفتہ کو نوجوانوں سے منشیات سے پاک مہم سے جڑنے کی اپیل کی۔ ہفتہ کو اوم شانتی ریٹریٹ سینٹر میں منعقدہ ’بلڈ ڈونیشن میگا کیمپین 2026‘ میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا اور نوجوانوں، خاندانوں اور معاشرے کے تمام طبقات سے منشیات سے پاک مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی۔

نتن نوین نے اس موقع پر کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی والا ملک ہے۔ ہماری نوجوان نسل کی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر نوجوان، ہر خاندان اور معاشرے کے ہر طبقے کو منشیات سے پاک مہم سے جڑنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر منشیات سے پاک بھارت کا عزم لیا ہے اور تمام بھارتیوں کو اس مہم کو اپنے عزم کا حصہ بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کا خواب دیکھ رہے ہیں تو ملک کی نوجوان نسل کی شمولیت سے اس عزم کو یقینی طور پر پورا کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande