نائب صدر جمہوریہ 8 اور 9 اگست کو انڈمان اور نکوبار جزائر کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 8 اور 9 اگست کو انڈمان اور نکوبار جزائر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ سری وجے پورم میں سیلولر جیل نیشنل میموریل میں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور
سورہ


نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن 8 اور 9 اگست کو انڈمان اور نکوبار جزائر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ سری وجے پورم میں سیلولر جیل نیشنل میموریل میں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور 'ہر گھر ترنگا' مہم سمیت مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ کے سیکرٹریٹ کے مطابق، نائب صدرجمہوریہ 8اگست کو سری وجے پورم میں سیلولر جیل نیشنل میموریل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دیوارشہدا ، مشعل آزادی اور ویر ساورکر کے سیل کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور بہادر مجاہدین آزادی کی قربانیوں پر مبنی لائٹ اینڈ ساو¿نڈ شو دیکھیں گے۔

9 اگست کو دورے کے دوسرے دن نائب صدر جمہوریہ سری وجے پورم کے فلیگ پوائنٹ پر قومی پرچم لہرا کر 'ہر گھر ترنگا' مہم میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ڈی بی آر اے آئی ٹی) کے آڈیٹوریم میں ریاستی سطح کی تقریب 'وندے ماترم پر ترنگا کنسرٹ' میں شرکت کریں گے۔

دوپہر کو نائب صدر جمہوریہ تاریخی نیتا جی سبھاش چندر بوس جزیرے کا بھی دورہ کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande