
نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔
سپریم کورٹ نے آسا رام باپو کے بیٹے نارائن سائیں کو راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس ایم ایم سندریش کی سربراہی والی بنچ نے 2013 کے عصمت دری کے مقدمے میں گجرات ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا، جس میں نارائن سائیں کی سزا اور عمر قید کو معطل کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔
تاہم، سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ عصمت دری کے مقدمے میں قصوروار قرار دیے جانے کے خلاف نارائن سائیں کی اپیل پر 3 ماہ کے اندر فیصلہ کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نارائن سائیں اور گجرات حکومت اس سلسلے میں ہائی کورٹ کی معاونت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر 3 ماہ کے اندر اپیل پر فیصلہ نہیں ہوتا تو نارائن سائیں دوبارہ راحت کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔
نارائن سائیں 2013 کے عصمت دری کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اپریل 2019 میں سورت کی سیشن عدالت نے نارائن سائیں کو اپنی ایک سابق خاتون شاگرد کے ساتھ عصمت دری کا قصوروار قرار دیا تھا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اسی سزا کو نارائن سائیں نے گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن