
نئی دہلی، 7 اگست (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی طلبا سے خطاب کرنے کے لیے ہفتہ کو اتر پردیش کا قصبہ پریاگ راج کا دورہ کریں گے۔ یہ معلومات راہل گاندھی نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر دی۔
میں کل پریاگ راج جاوں گا۔ یہاں کے پی گراو¿نڈ میں میں لوگوں سے روزگار اور طلباءپر مبینہ لاٹھی چارج کے بارے میں بات چیت کروں گا۔ یہ وہ شہر ہے جہاں نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد تیاری کرتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ کمی طلباءمیں نہیں بلکہ اس نظام میں ہے جو آپ (طلبائ) کی کوششوں کے صحیح نتائج نہیں دیتا ہے۔ پیپر لیک، رکے ہوئے بھرتی، سالوں کا انتظار اور کوئی جوابدہی نہیں۔ طلباءنے کوٹا میں آواز اٹھائی، دہرادون میں ایک بار پھر آواز اٹھائی گئی اور دہلی میں ان بچوں پر لاٹھیوں کی بارش ہوئی۔ بالآخر ایک وزیر کو استعفی دینا پڑا۔ یہ حکومت تب ہی جھکتی ہے جب آوازیں یکجا ہو کر اٹھتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی