اوم برلا اور دیگر نے رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیر داخلہ و امداد باہمی امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے جمعہ کو نوبل انعام یافتہ اور قومی ترانہ ''جن گن من'' کے تخلیق کار رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اوم برلا نے ایکس پر
ٹیگور


نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیر داخلہ و امداد باہمی امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے جمعہ کو نوبل انعام یافتہ اور قومی ترانہ 'جن گن من' کے تخلیق کار رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اوم برلا نے ایکس پر کہا، ہندوستان کی ثقافتی نشاة ثانیہ کے عظیم معمار، عالمی شاعر، نوبل انعام یافتہ اور قومی ترانہ 'جن گن من' کے تخلیق کار رابندر ناتھ ٹیگور کی برسی پر ہم انہیں دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ٹیگور نہ صرف ایک عظیم شاعر تھے بلکہ ایک فلسفی، ماہر تعلیم، موسیقار، مصور، سماجی اصلاح کار اور انسان دوست مفکر بھی تھے۔ اپنے ادبی کاموں، تعلیمی فلسفے اور ثقافتی وژن کے ذریعے انہوں نے ہندوستانی شعور کو ایک نئی سمت دی۔ گیتانجلی کے لیے 1913 میں ادب کا نوبل انعام حاصل کر کے گرودیو نے ہندوستانی ادب کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔ ان کا ماننا تھا کہ تعلیم محض علم حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ فرد کی ہمہ جہت ترقی اور آزادانہ سوچ کی بنیاد ہے۔ ان کے کام معاشرے کو زیادہ حساس، باخبر اور انسان دوست بننے کی ترغیب دیتے رہتے ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ اپنی کمپوزیشن کے ذریعے ٹیگور نے ہندوستان کی روح کو آواز دی اور تحریک آزادی میں نیا شعور ڈالا۔ ان کی عظیم تخلیق 'جن گن من' قوم کے متحدہ شعور اور خود آگہی کی علامت ہے۔ وشو بھارتی یونیورسٹی قائم کرکے انہوں نے ہندوستانی ثقافت، فلسفہ اور تعلیم کی شان کو عالمی سطح پر لایا۔ ان کا ادب آج بھی کروڑوں ہم وطنوں کے لیے تحریک کا ایک اٹوٹ ذریعہ ہے۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا، نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے قومی ترانے 'جن گن من' کی حقیقی روح کو مجسم کیا۔

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ ٹیگورنے اپنی انمول اور بے بہا تخلیقات، گہرے خیالات اور ادب کے لیے بے مثال لگن کے ذریعے عالمی سطح پر ہندوستانی فلسفے اور ثقافت کا سر فخر سے بلند کیا،وہ ہمیشہ ہم وطنوں کے دلوں میں رہیں گے۔

شہری ہوا بازی اور امداد باہمی کے وزیر مملکت مرلی دھر موہول نے کہا کہ انسانیت، حب الوطنی اور عالمی بھائی چارے کا پیغام دینے والے گرودیو ٹیگور نے اپنی تحریروں، خیالات اور کاموں کے ذریعے ہندوستانی ادب اور ثقافت کو عالمی سطح پر پہچان دی۔ ان کی عظیم خدمات اور پراثر خیالات آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande