قومی ہینڈلوم ڈے پر وزیر اعظم مودی نے بُنکروں کو خراجِ تحسین پیش کیا
نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح ایکس پر قومی ہینڈلوم ڈے اور ملک کے بُنکروں کی گراں قدر وراثت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بُنکروں نے اس وراثت کو نہ صرف محفوظ رکھا بلکہ اسے مزید مالا مال ب
قومی ہینڈلوم ڈے پر وزیر اعظم مودی نے بُنکروں کو خراجِ تحسین پیش کیا


نئی دہلی، 7 اگست(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح ایکس پر قومی ہینڈلوم ڈے اور ملک کے بُنکروں کی گراں قدر وراثت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بُنکروں نے اس وراثت کو نہ صرف محفوظ رکھا بلکہ اسے مزید مالا مال بھی کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’آج قومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پر ہم ہندوستان کی مالا مال اور متحرک ہینڈلوم وراثت کا جشن منا رہے ہیں۔ ہم اپنے بُنکروں اور دستکاروں کی مہارت، تخلیقی صلاحیت اور لگن کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ نسل در نسل انہوں نے ہماری روایات کو محفوظ رکھا اور انہیں مزید فروغ دیا ہے۔‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہماری حکومت ہینڈلوم شعبے کی حمایت جاری رکھے گی، جو دیہی بااختیاری، خواتین کی قیادت میں ترقی اور خود کفیل ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کا ایک اہم ستون ہے۔‘‘انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے اپیل کی کہ #NationalHandloomDay کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ ہینڈلوم مصنوعات اورجی آر ڈبلیو ایم ویڈیوز ضرور شیئر کریں، تاکہ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی پوسٹ میں انگریزی کے چار حروف جی آر ڈبلیو ایم کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس کا مطلب (گیٹ ریڈی ود می)’میرے ساتھ تیار ہوجائیں‘ ہوتا ہے۔ یہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کا ایک مقبول فارمیٹ ہے، جس میں کوئی کریئیٹر یا ولاگر کسی دن، پارٹی یا خصوصی تقریب کے لیے تیار ہونے کے عمل کو کیمرے کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے شیئر کرتا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande