
نئی دہلی، 07 اگست (ہ س)۔
وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو دہلی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کی 57ویں تقسیمِ اسناد کی تقریب کے موقع پر ہونہار طلبہ کو اعلیٰ ترین اعزازات عطا کریں گے۔ اس دوران وہ سونی پت کیمپس میں قائم اے آئی پر مبنی اعلیٰ کارکردگی والی سپر کمپیوٹنگ سہولت ’پرم پرگیا‘ کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم دفتر کے مطابق، وزیراعظم مودی تقریب کے دوران ڈگری حاصل کرنے والے 587 پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالرز سمیت 3000 سے زائد گریجویٹ طلبہ سے خطاب کریں گے۔ ساتھ ہی، ہونہار طلبہ کو انسٹی ٹیوٹ کے سب سے معزز اعزازات عطا کریں گے۔ ان میں صدر کا گولڈ میڈل، ڈائریکٹر کا گولڈ میڈل، شنکر دیال شرما گولڈ میڈل اور پرفیکٹ ٹین گولڈ میڈل شامل ہیں۔
وزیراعظم آئی آئی ٹی دہلی کے سونی پت کیمپس میں قائم مصنوعی ذہانت سے لیس اعلیٰ کارکردگی والی سپر کمپیوٹنگ سہولت ’پرم پرگیا‘ کا افتتاح کریں گے۔ اس جدید ترین سہولت سے انسٹی ٹیوٹ کی مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ اور بین ڈسپلنری ریسرچ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کی امید ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن